حکومت لاک ڈاؤن میں فی الفور نرمی کرے، آل پاکستان انجمن تاجران

May 01, 2020

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن میںفی الفور نرمی کرے۔

اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاجروں نے کورونا کو روکنے کے لئے اپنے آپ کو قربان کیا لیکن اب تاجر میں سکت نہیں رہی۔ اگر رات دن دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی جائے تو دکانوں میں رش بالکل بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی لاک ڈاؤن میں نرمی کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔ سیاست کرنے کے لیے بہت وقت پڑا ہے، تاجر سخت پریشان ہے ان پر سیاست نہ کی جائے۔

تاجر رہنما نے کہا کہ وزیراعظم اگر لاک ڈاؤن میں نرمی کے حق میں ہیں تو اپوزیشن کی مخالفت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔