عمر اکمل سزا کے خلاف اپیل کریں گے

May 09, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے اپنی تین سال کی پابندی کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد اس سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو تفصیلی فیصلے کی کاپی موصول ہو گئی اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیئے عمر اکمل نے وکلاء سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے کہا کہ ٹریبونل میں معاملہ نہ لیجانے کے باوجود سخت ترین سزا دی گئی مگر وہ اپنا پورا دفاع کریں گے۔