موبائل فون سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

May 09, 2020

آسٹریلوی ماہرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایک تحقیق کی جس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ موبائل فون کے ذریعے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موبائل فون پر عام طور پر انسانی آنکھ کو نظر نہ آنے والے جراثیم موجود ہوتے ہیں، تحقیق میں 56 طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا تاکہ جائزہ لیا جاسکے کہ موبائل فونز کس حد تک بیکٹریا اور وائرس وغیرہ کی آلودگی کو پھیلانے کا خطرہ بن سکتے ہیں۔

ماہرین نے موبائل صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی مقامات پر موبائل فون کا استعمال کم سے کم کریں۔