معمر خاتون 3 دن دفن رہ کر بھی زندہ بچ گئی

May 09, 2020

چین میں ایک سفاک بیٹے نے اپنی معمر ماں کو زندہ دفن کردیا، خوش قسمتی سے ضعیف خاتون 3 دن بعد بھی بغیر کچھ کھائے پیئے زندہ قبر سے باہر آگئی۔

یہ واقعہ چین کے صوبے شانژی میں پیش آیا جہاں ایک سفاک بیٹے نے اپنی 79 سالہ ماں کو گڑھے میں زندہ دفنا دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہو کے شکایت کرنے پر خاتون کی تلاش شروع کی، جس کے 3 دن بعد انہیں خاتون قبر میں سے زندہ ملیں۔

خاتون کو قبر میں سے نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے 58 سالہ بیٹے کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔