کورونا مریضوں کیلئے تابوت میں تبدیل ہونے والا بیڈ تیار

May 12, 2020


کولمبین کمپنی نے کورونا وائرس سے مرنے والوں کےلیے کارڈ بورڈ کا ایسا بورڈ تیار کیا ہے جو مریض کے مرنے کے بعد تابوت میں تبدیل ہوجاتا ہےاور دیگر افراد کو وائرس سے متاثر ہونے سے بچا سکتا ہے۔

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی میت کو بھی احتیاط برتتے ہوئے تابوت میں دفنایا جا رہا ہے کیوں کہ کورونا مرے ہوئے انسانوں میں بھی چند گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

وائرس کے باعث مرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے کولمبین کمپنی نے ایسا بیڈ تیار کیا ہے جو مریض کے مرنے کے بعد تابوت میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا ہے کیونکہ غریب افراد وائرس سے مرنے والوں کےلیے تابوت نہیں خرید سکتے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی اشتہارات پر کام کرتی ہے لیکن لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار بند ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر تابوت میں تبدیل ہونے والے بیڈ تیار کیے ہیں۔