سجاول: ناگن ڈھورو سیم نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

May 17, 2020

سجاول (نامہ نگار): جاتی میں ناگن ڈھورو سیم نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، پانی میں تیرتی لاش دیکھ کر مقامی غوطہ خوروں نے لاش نکال لی، لاش کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔ جبکہ مقامی پولیس نے تعلقہ اسپتال کے سرد خانے میں شناخت کے لئے لاش رکھوادی ہے۔