کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے، اعصام الحق

May 17, 2020

ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے، انسان ہی انسان کی مدد کرسکتا ہے۔ ٹورنمنٹ جیتنے سے زیادہ انسانیت کی خدمت کرنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے اپنی شرٹس، بیٹ اور ریکٹ عطیہ کیے ہیں۔

اعصام الحق نے بتایا کہ راجر فیڈرر، ثانیہ مرزا، شعیب ملک، عامر خان اور وسیم اکرم عطیہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ٹینس اسٹار نے کہا کہ ابھی کورونا وائرس پھیل رہا ہے، لوگوں کو صبر سے کام لینا اور حکومت کی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔