نصرپور: پانی کی قلت اور پت چھڑ سے آم کے باغات کو شدید نقصان

May 18, 2020

نصرپور(نامہ نگار )نصرپور اور قرب و جوار میں پانی کی قلت اور پتیوں میں پت چھڑ سے آموں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا کیریاں درختوں سے جھڑ کر زمین پر گر گئیں ۔جبکہ دوسری جانب باغات کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے آم کی پیدوار میں کمی کا خدشہ ہے۔باغات کے ٹھیکیداروں کے مطابق لاکھوں روپے کے ٹھیکے پر خرید ہوئے باغات میں نقصان نظر آرہا ہے بڑی تعداد میں کیریاں گرگئی ہیں جسکی وجہ سے پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔ رواں سال نرخوں میں اضافہ ہو گا ، آم غریبوں کی پہنچ سے دور نظر آتا ہے۔