امریکا، عراق اور شام سے جلد بے دخل کردیا جائےگا، آیت اللہ خامنہ ای

May 18, 2020

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں امریکا غیرقانونی طور پر موجود ہے، جلد دونوں ملکوں سے بے دخل کردیا جائے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عراق اور شام میں امریکا کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان، عراق اور شام میں امریکی کارروائیوں سے عوام کے دلوں میں نفرت پیدا ہوئی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ امریکی سماج اور سیاسی نظام پرکشش نہیں رہا، دنیا کے بڑے حصے میں امریکی سماج اورسیاست کے خلاف نفرت بڑھی ہے۔