پی او اے کا کراچی اسپورٹس فورم کو خراج تحسین

May 19, 2020

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے کھیلوں کی قومی فیڈریشنوں، کھلاڑیوں اور منتظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تربیت اور ایونٹ کی تیاری پر واپس جانے کے لئے آئی او سی کی گا ئید لائن پر مکملعمل کریں، جس میں ورلڈ ہیلتھ آر گنائزیشن کے بتائے ہوئےضابطے بھی شامل ہیں، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے پہلے ورچوئل سیشن اجلاس میں قومی فیڈریشنز ، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنز ، محکموں کے مختلف نمائندوں اور پی او اے کے چیئر ایتھلیٹس کمیشن کے مسٹر محمد انعام بٹ نے شرکت کی۔ متاثرہ اسپورٹس اہلکاروں کی مدد کے لئے کراچی اسپورٹس فورم کی کوششوں کو سراہا گیا۔ شرکاء نے ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے تبادلہ خیال اور تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

مہمان خصوصی سید اسرار الحسن عابدی سیکرٹری سندھ گیمز ایسوسی ایشن(کراچی) بیکن ہاوس اسکول سسٹم کے سالانہ اسپورٹس ڈے پر کھلاریوں کے ساتھ

سیشن میں معاشرتی فاصلے کے دوران کھلاڑیوں کے لئے تربیتی عمل کی نگرانی اور ترتیب دینے کے لئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیاگیا اور پاکستان کی اسپورٹس کمیونٹی کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران خطرات کو کم کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی تاکید کی گئی جس کی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں 58لاکھ روپےکے امدادی چیک تقسیم کئے گئے اس حوالے سے تقریب سندھ اسپورٹس بورڈ کے مرکزی آفس میں حکومت سندھ کی ایس او پیزر سختی عملدرآمد کرتے ہوئے منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس و نوجوانان امور حکومت سندھ سید امتیاز علی شاہ نے کہا کہ موجودہ بحرانی کیفیت کی وجہ سے جہاں دیگر شعبے متاثر ہورہے ہیں وہیں کھیل اور کھلاڑی بھی شدید مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔

بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہیمیدہ مراز کے ساتھ نقد انعام حاصل کرنے والے میڈ لسٹ کھلاڑیوں کا گروپ

کھلاڑیوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر مشیر کھیل بنگل خان مہر کی احکامات پر عمل کرتے ہوئے سندھ کے مستحق کھلاڑیوں کی مالی امداد کو یقینی بنا یا گیا ، انتہائی ذمہ داری کے ساتھ ان افراد کے نام مرتب کئے جو کہ واقعی مستحق تھے،اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،ایڈیشنل سیکریٹری شاکر قیوم خانزادہ ،سیکشن آفیسر رزا مشتاق بیگ اور سراج انصاری نے بھی خطاب کیا تقریب میں 49کھلاڑیوں کو وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر امدادی چیک تقسیم کئے گئے ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(ڈی آئی جی پی) ساؤتھ شرجیل کریم کھرل نے کہا ہے کہ کراچی اسپورٹس فورم نے لاک ڈاؤن سےمتاثرہ مستحق کھلاڑیوں،کوچز، امپائرز اور اسپورٹس آرگنائزر کی 650 سے زائد فیملیزکیلئے راشن بیگز،فیس ماسک، سینیٹائزر اور دیگراشیاء فراہم کیں ہیں۔

کراچی اسپورٹس فورم کی تقریب سے ڈی آئی جی سائوتھ شرجیل کھرل خطاب کرتے ہوئے ساتھ میں سید وسیم ہاشمی،ڈاکٹر فرحان عیسی اور آصف عظیم بھی نمایاں ہیں

وہیں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی فورسزاور خصوصا پولیس کے جوانوں سے اظہار یکجہتی اور انہیں افطار کے وقت کھجوریں جبکہ رات کے اوقات میں مختلف شاہراؤں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس کے جوانوں میں ریفریشمنٹ بکسز اور چائے کی تقسیم جیسا عمل ایک احسن اور قابل تقلید اقدام ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے دوتلوار کلفٹن چیک پوسٹ پرکراچی اسپورٹس فورم کیجانب سے لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال میں فرنٹ لائن کاکردار اداکرنے والے پولیس کوجوانوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پرایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر،ڈاکٹر فرحان عیسی،سی پی ایل سی کے ڈپٹی چیف مراد سوہنی، ممبران سہیل جاپان والا، رضا زیدی، دانش امان، ذیشان حبیب، فورم کے چیئرمین آصف عظیم، چیف آرگنازئزر سیدوسیم ہاشمی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر تہمینہ آصف اورپولیس افسران سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے۔) پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے کراٹے اور جوڈو کےکھلاڑیوں میں انعامی رقوم تقسیم کی گئی۔

سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی تقریب میں مئیر کراچی وسیم اختر، احمد علی راجپوت، سید محفوظ الحق، سعید جمیل، خالد رحمانی کے ساتھ لیا گیا گروپ

بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میںوفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سیف گیمز کے جوڈو اور کراٹے ایونٹس میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامی چیک دئیے ، جوڈو ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے 2گولڈ جبکہ 3سلور اور 4برونز میڈل جیتے،جوڈو کھلاڑی حامد علی نے گولڈ اور سلور میڈل جیتا، قیصر خان نے 2سلور میڈل،کرامت بٹ نے 2سلور میڈل،محمد حسین نے ایک برونز ایک سلور میڈل،ندیم اکرم نے لور میڈل،حمیرہ عاشق نے برونز اور سلور،بینش خان نے برونز اور سلور،شاہ حسین شاہ نے برونز اور سلور میڈل،آمنہ توحید نے برونز اور سلور میڈل،عاصمہ رانی نے سلور میڈل،اسی طرح کراٹے کھلاڑیوں نے 6گولڈ اور 8سلور جبکہ 5برونز میڈل جیتے،کراٹے میڈلسٹ کھلاڑیوں میں باز محمد،مراد خان،ظفر اقبال،سعدی عباس،نصیر احمد،رحمت اللہ،شہباز،محمد اویس،کلثوم،ثناء کوثر،صابرہ گل،نعمان احمد،شاہدہ،نعت اللہ،ناز گل،اقراء انور شامل ہیں۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت کرونا وائرس کے باعث مشکل حالات میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی خصوصی مالی معاونت کرے۔

سکریٹری کھیل سندھ امتیاز علی شاہ مستحق کھلاڑیوںمیں چیک تقسیم کررہے ہیں ساتھ میں کراچی باسکٹ بال کے صدر غلام محمد خان بھی نمایاں ہیں

اس سلسلہ میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو خط لکھا ہے، جس میں فیڈریشن کے مسائل سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فیڈریشن کو ملازمین کی تنخواہیں، دفتر کا کرایہ، بجلی اور ٹیلی فون کے واجبات بھی ادا کرنے ہیں، اس کے علاوہ روواں سال فروری اور مارچ 2020ء میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن مردوں کی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ، خواتین کی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ، بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ اور کوچنگ کورسز کا انعقاد بھی کرچکی ہے اس پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے اخراجات کی ادائیگی کرنا باقی ہے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو 25 لاکھ کی خصوصی گرانٹ جلد از جلد جاری کی جائے ۔سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مستحق کھلاڑیوں اور آرگنائزر میں امدادی سامان تقسیم کئے گئے اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر، سکریٹری ایس او اے احمد علی راجپوت، سنیئر نائب صدر انجنئیر سید محفوظ الحق، اصغر بلوچ ،سید سعید جمیل اور دیگر بھی شریک ہوئے۔