• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈش گلوکارہ زارا لارسن نے گریمی ایوارڈ کیلئے نامزدگی حاصل کرلی

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ زارا لارسن نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی حاصل کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گریمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی کو 28 سالہ زارا لارسن کے کیریئر کےلیے بہت اہم قرار دیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کا تیسرا اسٹوڈیو البم ’مڈ نائٹ سن‘ ستمبر میں ریلیز ہوا تھا جسے بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا اور اس کے ٹائٹل ٹریک کو بہترین ڈانس پاپ ریکارڈنگ کے لیے 2026 کے گریمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا۔

گلوکارہ نے اس نامزدگی کو کئی سالوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں اس گانے سے شروع سے ہی بہت امیدیں تھیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی موسیقی کی انڈسٹری میں کامیابی کو تسلیم کرنے کے لیے ریکارڈنگ اکیڈمی کی طرف سے گریمی ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ ان ایوارڈز کو موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید