متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کیلئے پہلی پرواز

May 20, 2020

کورونا وائرس کے دوران متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کے لیے پہلی پرواز روانہ کر دی گئی۔

اماراتی حکام کے مطابق پرواز انسانی بنیاد پر فلسطین میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان پہنچانے کے لیے بھیجی گئی جس میں فلسطینی عوام کے لیے طبی امدادی سامان پہنچایا گیا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی بنیاد پر کارگو فلائٹ 19 مئی کو ابو ظبی سے تل ابیب بھیجی گئی، پرواز میں کوئی مسافر شامل نہیں تھا اور اس میں 14 ٹن سامان پہنچایا گیا۔