عدنان صدیقی کی پیانو بجانے کی ویڈیو وائرل

May 20, 2020


معروف اداکارعدنان صدیقی کی فلیوٹ بجانے کی ویڈیو تو خوب وائرل ہوئی تھی اب انہوں نے پیانو بجا کر مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پراپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پیانو پر خوبصورت دھنیں پیش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ جب وہ کسی بھی میوزیکل آلہ کو دیکھتے ہیں تو ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ پیانو بھی میرا پسندید میوزیکل آلہ ہے۔ پیانو بالکل زندگی کی مانند ہے جہاں ہم اکثرصحیح پیانو کی تلاش کرتے ہیں تو کبھی اچھی دھن نہیں بن پاتی لیکن پھربھی ہم اسے بجاتے چلے جاتے ہیں۔

عدنان صدیقی کی پیانو بجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔