ویمن کرکٹرز نے آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ کو ایک نیا تجربہ قرار دیدیا

May 20, 2020

قومی ویمن کرکٹرز نے آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ کو ایک نیا تجربہ قرار دیدیا، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ٹیسٹنگ کا فائدہ ہوگا۔

ویمن کرکٹرجویریہ خان کا کہنا ہے کہ آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ ہم سب کے لیے ایک نیا تجربہ تھا، انہوں نے کہا کہ آج کل کرکٹ بہت تیز ہوگئی لہذا فٹنس ٹیسٹ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

قومی کرکٹر سدرہ نواز کا آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے ٹرینر نے سمجھایا کہ گھر میں رہتے ہوئے کیسے ٹیسٹ کی تیاری کرنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے لیے آن لائن سیشن اور آن لائن فٹنس ٹیسٹ دونوں مفید رہے، امید ہے جہاں سے کرکٹ چھوڑی وہی سے شروع کریں گے۔