مخیر افراد اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے راشن کی تقسیم

May 20, 2020

کورونا پھیلنےکےبعد مخیرافراد اورفلاحی تنظیموں کی جانب سے راشن کی تقسیم

ملک میں کورونا وبا کے پھیلنے کے بعد مخیر افراد اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم جاری ہے۔

مصیبت اور مشکل کی اس گھڑی میں ایثار اور قربانی کا یہ جذبہ زندہ قوموں کی نشانی ہے۔

پشاور میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فلاحی تنظیمیں آگے آگئی ہیں۔

فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں بے روزگار افراد کی مدد کررہے ہیں اور ان کے لیے راشن اور عید کے کپڑوں کا انتظام کررہے ہیں۔