بھارت کے9 لاکھ فوجی کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، وزیراعظم

May 21, 2020


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے9 لاکھ عسکری اہلکار کشمیریوں پر ستم ڈھا رہے ہیں، گزشتہ روز قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذر آتش کر دیئے تھے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ میں دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتل ِعام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کرسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ روز قابض فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذرآتش کر دیئے تھے۔ ہندوتوا پر ایمان رکھنے والی قابض مودی سرکار چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کا تناسب بدلنے کیساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔

اس سے قبل 17 مئی کو بھی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابضفوج کی کارروائیوں سے متعلق پیغام جاری کیا تھا۔