اس بار عید مختلف طریقے سے منائی جائے، وزیر اطلاعات

May 21, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ میر ی درخواست ہے کہ اس بار عید ذرا مختلف طریقے سے منائی جائے۔

اپنے ویڈیو بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں ایسی وبا ہے جس نے زندگی کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت نے جو حفاظتی تدابیر دی ہیں عید پر ان پر عمل کیا جائے۔

شبلی فراز نے کہا کہ عید پر ایسی جگہوں پر اکٹھے نہ ہوں جہاں زیادہ لوگ ہوں، احتیاط بہت ضروری ہے ہمیں ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عیدیں انشا اللّٰہ آتی رہیں گی، اللّٰہ نے ہمیں جس امتحان میں ڈالا ہے اس کے لیے ہمیں اپنی طرف سےحصہ ڈالنا ہوگا تاکہ اس وبا سے نبرد آزما ہوسکیں۔