ہیکرز کا حملہ، اسرائیلی ویب سائٹس پر ملکی تباہی کی ویڈیو چلنے لگی

May 22, 2020

لاہور(اے ایف پی) اسرائیلی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے پر آگئیں۔ ہیکرز نے ویب سائٹس پر معمول کی معلومات اور مندرجات کے بجائے ہر جگہ صرف ایک ہی ویڈیو پوسٹ کردی ، جو ایک ریاست کے طور پر اسرائیل کی تباہی سےمتعلق تھی۔ ہیکنگ کی زد میں آنے والی ان ویب سائٹس پر اس ویڈیو کے ساتھ عبرانی اور انگریزی زبانوں میں یہ پیغام بھی لکھا ہوا تھا:اسرائیل کی تباہی کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن ایک عرصہ قبل شروع ہو چکاہے۔‘‘ ہیکرز کی طرف سے متاثرہ ویب سائٹس پر اس پیغام کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بظاہر تل ابیب شہر کو تباہ ہو چکا دکھایا گیا ہے۔اس آن لائن حملے کے بارے میں اسرائیلی ویب کمپنی یوپریس‘ (uPress) کی طرف سے اس کے فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ یہ ایک ایسا دانستہ حملہ‘ تھا، جو کئی ایسی ویب سائٹس پر کیا گیا ہے، جس کے لیے ویب ہوسٹنگ یہی کمپنی کرتی ہے۔