یورپی ممالک کی اسرائیل کے سزائے موت کے مجوزہ قانون پر شدید تنقید
یورپ کے چار بڑے ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے سزائے موت کے دائرہ کار کو بڑھانے کے مجوزہ قانون پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، اسرائیل کے اس نئے قانون کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قانون فلسطینیوں کو غیر متناسب طور پر نشانہ بنا سکتا ہے۔