• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہسپتالوں میں آج سے عید کی تعطیلات شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر )نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں عید کے سلسلہ میں آج 22 مئی سے چھ روز کے لئے تعطیلات ہوں گی ۔عید تعطیلات 22 سے 27مئی تک ہوں گی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال،دیگر سرکاری ہسپتال عید تعطیلات کے بعد 28 مئی سے دوبارہ کھلیں گے۔۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال، شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں کو ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین