• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ریجنل تنظیمیں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کریں‘ اشفاق پراچہ

پشاور(وقائع نگار)انصاف ویلفیئر ونگ خیبر پختونخوا کے صدر اور سنٹرل وائس پریزیڈینٹ اشفاق پراچہ نے کہا ہے کہ تمام ریجنل تنظیمیں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کریں تاکہ عید کے بعد عوامی فلاح اور ترقی کے کاموں کو تیز تر انداز میں شروع کیا جاسکے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ڈبلیو ڈبلیو کے سنٹرل جوائنٹ سیکرٹری ملاکنڈ ریجن عزیز ملاکنڈ اور سنٹرل جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن عارف یوسف کے ساتھ تنظیم سازی اور دیگر معاملات بارے اجلاس میں کیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاکنڈ اور پشاور سمیت منتخب ہونے والی تمام ریجنل کیبینیٹس ڈسٹرکٹ اور تحصیل انصاف ویلفیئر ونگ کی تنظیم سازی کا عمل فوری مکمل کریں تاکہ عید کے بعد حلف برداری کا عمل مکمل کرکے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں اور ترقی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کا آغاز کیا جاسکے۔
تازہ ترین