• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل ہِل تقریر کی ایڈیٹنگ پر بی بی سی کیخلاف 10 ارب ڈالر کا مقدمہ دائر کر دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف 10 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

ٹرمپ کے برطانوی نشریاتی اداراے بی بی سی کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ 6 جنوری 2021ء کو کیپیٹل ہِل پر حملے سے قبل کی گئی تقریر کو ایڈٹ کر کے نشر کیا گیا جس کے نتیجے میں ناظرین گمراہ ہوئے۔

مقدمہ فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے جس میں ہتکِ عزت اور فلوریڈا کے قوانین کے تحت ایک اور الزام بھی شامل ہے، ہر الزام کے لیے 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ بی بی سی کے ایک دستاویزی پروگرام میں ان کی تقریر کے کچھ حصوں میں ترمیم کر کے یہ تاثر دیا گیا کہ انہوں نے تشدد کی حوصلہ افزائی کی ہے جبکہ وہ اس الزام کی تردید کرتے رہے ہیں۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق پروگرام میں ’دارالحکومت کی جانب مارچ‘ اور ’فائٹ لائیک ہیل‘ جیسے الفاظ شامل کیے گئے مگر وہ حصہ نکال دیا گیا جس میں انہوں نے پُرامن احتجاج کی بات کی تھی۔

واقعے کا پسِ منظر

یہ تنازع بی بی سی کے پینوراما پروگرام سے جڑا ہے جو 2024ء کے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل برطانیہ میں نشر ہوا تھا تاہم اسے امریکا میں نشر نہیں کیا گیا۔ 

بعد ازاں  برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ٹرمپ سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تقریر میں ترمیم کرنے سے پرتشدد کارروائی کا حکم دینے کا غلط تاثر ملا ہے، وہ  یہ پروگرام دوبارہ نشر نہیں کرے گا۔

اس معاملے کے بعد ادارے کے ایڈیٹوریل معاملات پر سخت تنقید ہوئی تھی اور اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیاں بھی سامنے آئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید