ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر و اداکار راب رائنر اور انکی بیوی کے قتل کے الزام میں بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ بیٹے نک رینر کی ضمانت 4 ملین ڈالر کے عوض طے ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے روب رائنر کے قتل پر طنز کرکے مبصرین کو حیران کردیا تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ روب رائنر کبھی نہایت باصلاحیت فلم ڈائریکٹر اور کامیڈی اسٹار ہوا کرتے تھے، روب رائنر کو ٹرمپ ڈیرینجمنٹ سنڈروم لاحق تھا جو اس کی موت کا سبب بنا۔
اداکار روب رائنر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کھلے ناقد اور ڈیموکریٹک پارٹی کے بڑے ڈونر تھے۔
دوسری جانب ریپبلکن کانگریس مین تھامس میسی نے صدر ٹرمپ کے بیان کو نامناسب و بےادبانہ قرار دیا ہے جبکہ کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے کہا کہ ٹرمپ ایک بیمارآدمی ہے۔
ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر و اداکار روب رینر اور ان کی بیوی مشیل کو گھر میں چھری مار کر قتل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار اور اداکار روب رائنر اور ان کی اہلیہ مشیل رائنر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔