• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافر عامر وزٹ ویزے پر دبئی جا رہا تھا اس کا یوکرین کا ریذیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، مسافر عامر نے جعلی کارڈ ایجنٹ سے 10 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر علی حسین ورک پرمٹ پر سعودی عرب جا رہا تھا، اس کا ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر اعجاز کے پاسپورٹ پر قطر کا جعلی ویزا لگا تھا۔

قومی خبریں سے مزید