کین ولیم سن بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف

May 22, 2020

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن بھی بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کور ڈرائیو اوربیک فٹ پنچ بہت خوبصورت ہے، ان کی بیٹنگ دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے انہیں رنز کی شدید بھوک ہے جس کی وجہ سے وہ لمبی اننگز کھیلتے ہیں۔