فلپائنی نوجوان نے ایک پہیے والی موٹر بائیک بنا ڈالی

May 22, 2020

فلپائن سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک پہیے والی انوکھی موٹر سائیکل تیار کرلی ہے جو تیز رفتاری سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پورے ملک میں اس موٹر سائیکل کی دھوم مچی ہوئی ہے اور دیکھنے والے اسے بے حد سراہ رہے ہیں۔

فلپائنی نوجوان جب اپنی تیار کی ہوئی ایک پہیے والی موٹر سائیکل سڑک پر لایا اور تیزی سے دوڑانے کا شاندار مظاہرہ کیا تو عوام اس کی مہارت کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔