کیپٹن سجاد گل آخری لمحے تک مکمل پرسکون تھے، رمیز راجہ

May 22, 2020

کیپٹن سجاد گل آخری لمحے تک مکمل پرسکون تھے، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ تبصرہ نگار رمیز راجہ نے بدقسمت پی آئی اے کے طیارے کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی آخری آڈیو ریلیز گفتگو پر کہا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ماضی کے اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ بدنصیب طیارے A320 کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کے کنٹرول ٹاور سے گفتگو کے دوران انکی آواز پرسکون اور مکمل قابو میں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام بات چیت کریش سے چند لمحے پہلے کی گئی تھی، جس، میں کہیں گھبراہٹ نہ تھی۔ یہ بڑی جواں مردی پر مبنی موت ہے، جسے انہوں نے باوقار انداز میں گلے لگایا۔