• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا پاشا اور ماورا حسین نے جمعۃ الوداع پر پیغامات جاری کردیئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع منایا گیا۔ اِسی موقع پر پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور منشا پاشا نے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کردیے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے اپنے مداحوں کے لیے حضرت محمدﷺ کی حدیث مبارکہ شیئر کی۔اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے انسٹاگرام پرجمعۃ الوداع کے موقع پر اللّہ تعالیٰ سے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ ’رب باری تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہمیں بہتر انسان اور دوسروں کے ساتھ حسن و سلوک کے ساتھ پیش آنے والا مسلمان بنائے۔اداکارہ نے کہا کہ ’بُر ی عادتوں کو ترک کرنے میں اتنا وقت نہیں لگتا، خود کے اندر دیکھیں اور اپنے اندر سے برائی ختم کرنے کی کوشش کریں۔ماورا حسین نے کہا کہ ’آئیے سب مل کر دُعا کرتے ہیں کہ ہم کبھی کسی کے پیٹھ پیچھے اُس کی برائی نہ کریں، ہماری وجہ سے کبھی کسی کو تکلیف نہ پہنچے اور ہم ہمیشہ دوسروں کی خوشی کی وجہ بنیں۔ دوسری جانب منشا پاشا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حضرت محمد ﷺ کے خطبۃ الوداع سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اے لوگو! جس طرح تُم رمضان المبارک کو، آج کے دن کو اور اِس شہر کو مقدس سمجھتے ہو اِسی طرح دوسروں کی جان ومال کو بھی اللّہ کی طرف سے ایک مقدس امانت سمجھو۔اُنہوں نے لکھا کہ ’جو امانت آپ کے سُپرد کی گئی ہے اُس کو بحفاظت ان کے جائز مالکان کو واپس کردیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ’کسی کی تکلیف کی وجہ نہ بنیں تاکہ کوئی آپ کو تکلیف نہ دے سکے۔

تازہ ترین