• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: نوجوان کو 26ویں سالگرہ کی ویڈیو وائرل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

فوٹو — عرب میڈہا
فوٹو — عرب میڈہا

دبئی میں ایک نوجوان نے اپنی 26 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک انوکھا اور خطرناک طریقہ اپنایا، جس کی وجہ سے اسے قانون کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

 نوجوان نے سڑک پر ’26‘ کاہندسہ لکھ کر اس پر آگ لگا دی اور اس خطرناک کرتب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ 

نوجوان کا مقصد اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک ایسی ویڈیو بنانا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو لیکن یہ کوشش اُسے بھاری پڑ گئی۔

دبئی پولیس نے فوری طور پر اس ویڈیو کا نوٹس لیا اور نوجوان کے خلاف کارروائی کی۔ نوجوان کی غیر قانونی حرکت پر 2 ہزار درہم (یعنی تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

دبئی پولیس نے گاڑی سے کرتب دکھانے کی پاداش میں نوجوان کی گاڑی بھی 60 دن کے لیے ضبط کر لی۔

دبئی پولیس نے اس واقعے پر والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس طرح کی خطرناک حرکتوں سے بچائیں اور انہیں سوشل میڈیا کے وائرل رجحانات سے دور رہنے کی تعلیم دیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر خطرناک کرتب ناقابل برداشت ہیں اور ایسی حرکتوں سے عوام کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید