• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ایل او سی پر جنگی ماحول پیدا کر رکھا ہے،حاجی منیر

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر حاجی محمد منیر نے وٹفورڈ میں نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان سرحدوں پر سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا بھارت نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے لہٰذا صورتحال اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ سرحدوں پر سیکورٹی کے اقدامات سخت کیے جائیں ۔ بھارت نے اس وقت کنٹرول لائن پر جنگی ماحول پیدا کر رکھا ہے،ایسے میں قوم کے اندر اتحاد، اتفاق، ڈسپلن قائم کرنا ضروری ہے۔حاجی محمد منیر نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کشمیری و پاکستانی بلوچستان میں وطن کی خاطر شہید ہونے والے آرمی کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ۔ وطن کے تحفظ کیلئے پوری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ھے ۔ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔
تازہ ترین