سہیل اصغر بھٹی کیلئے دعائے صحت کی اپیل

May 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعہ کو پی آئی اے طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد ماڈل کالونی میں رہائش پذیر جنگ گروپ، مارکیٹنگ سے وابستہ سہیل اصغر بھٹی بھی زخمی ہوگئے ان کی اہلیہ کے مطابق حادثے کے وقت وہ گھر کے باہر کھڑے تھے، ان کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ انہوں نے سہیل اصغر کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔