فیس بک بانی کے اثاثوں میں 2 ماہ کے دوران 30 ارب ڈالرز کا اضافہ

May 23, 2020

کراچی (نیوزڈیسک )دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں رک جانے کے باوجود فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے صرف 2 ماہ کے دوران اپنی دولت میں30ارب ڈالرز (48کھرب پاکستانی روپے سے زائد) سے زیادہ کا اضافہ کرلیا ہے۔بلومبرگ انڈیکس کے مطابق اس اضافے کے بعد مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور وہ اب 87.7ارب ڈالرز کے مالک بن چکے ہیں اور اب جیف بیزوز اور بل گیٹس ہی ان سے آگے ہیں۔17مارچ کو جب امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سیلیکون ویلی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا تھا تو مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 57.5 ارب ڈالرز تھی۔