سی پیک پاکستانی معیشت کیلئے فائدہ مند ہے، دفتر خارجہ

May 23, 2020

اسلام آباد(نیٹ نیوز)دفترخارجہ نے امریکی سفیر ایلس ویلز کی جانب سے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کی گئی تنقید کے بعد اپنے بیان میں واضح کردیا ہے کہ پاکستانی معیشت پر اس کے مثبت اثرات ہیں،سی پیک پاکستانی معیشت کیلئے فائدہ مند ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری متعلق پاکستان کے قرضوں پر چند ماہرین اورسرکاری عہدیداروں کے بیانات حقائق کے برخلاف ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ʼچین اور پاکستان سدابہار اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور ہم باہمی احترام، سود مند تعاون اور مشترکہ ترقی کے اصولوں کی بنیاد پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کو بڑھانے میں مصروف ہیں۔