• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرانکس اشیاء کی قیمتوں میں ہزاروں روپے تک اضافہ

پشاور (وقائع نگار) ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کے سب شہر میں موسم مزید گرم ہو گیا ہے عید کے پیش نظرالیکٹرانکس اشیاء سے وابستہ تاجروں نے از خود فریجوں ، اے سیز ، کی قیمتوں میں ہزاروں روپے تک اضافہ کر دیا ہے موسم گرم ہونے کے باعث پنکھوں ، اے سیز کی خریدو فروخت میں اضافہ ہوا ۔ خیبر بازار ، پشاور کینٹ ، یونیورسٹی روڈ ، چارسدہ روڈ ، کوہاٹ روڈ ، پر دکانوں میں شہریوں کی خریداری کے لئے لائنیں لگ گئی پنکھوں ، اے سیز ، نئے فریج ، ڈیب فریزر کی خریداری کا سلسلہ بھی جاری رہا مختلف کمپنیوں کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ پر تاجروں نے موقف اختیارکیا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث یہ اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین