ہیلی کاپٹر کو پیٹرول پمپ پر اتارنے کی حیرت انگیز ویڈیو

May 23, 2020


پیٹرول پمپ پر ایک ہیلی کاپٹر کے اترنے کے منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

پولینڈ کے شہر گاروولن سٹی کے ایک عام سے پیٹرول پمپ پر بننے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص اپنا ہیلی کاپٹر گیرولن کے پیٹرول پمپ پر اتارتا ہے اور کاک پٹ سے اتر کر فیول ٹینک بھرواتا ہے، رقم کی ادائیگی کرتا ہے اور دوبارہ کاک پٹ میں بیٹھ کر آرام سے روانہ ہوجاتا ہے کہ جیسے کوئی بات ہی نہ ہوئی ہو۔

یہ عجیب و غریب منظر کو دیکھ وہاں موجود لوگ حیرت میں مبتلا ہوگئے، کسی صارف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔