آسٹریلیا میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 12 سے زائد افراد زخمی

May 23, 2020


آسٹریلیا میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ آسٹریلوی شہر گرین ایس میں پیش آیا، حادثے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہا کہ بے قابو گاڑی اچانک حجاب ہاؤس میں گھس گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجہ سے ناصرف حجاب شاپ کو شدید نقصان پہنچا بلکہ مالک کو بڑے مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔