اٹلی میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پرواز روانہ

May 23, 2020


اٹلی میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو عید الفطر کے موقع پر وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز آج صبح اسلام آباد سے میلان روانہ ہوگئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پی کے 8719 پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے میلان پہنچے گی۔

پاکستانی شہریوں کو لے کر فلائٹ آج ہی وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو عید پر وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن کئی ہفتوں سے جاری ہے اور اب تک ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔