• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی کے ایک اسٹور میں بے قابو وین جا گھسی

آسٹریلیا میں ایک کار بے قابو ہو کر شیشہ توڑتی ہوئی ایک اسٹور میں جاگھسی۔

سڈنی کے علاقے گرین اکرامیں ایک ڈرائیور کی لاپرواہی سے گاڑی انٹرسیکشن پر واقع ایک حجاب اسٹورکا شیشہ توڑتی ہوئی اسٹور میں گھس گئی۔

حادثے میں اسٹور میں موجود درجن بھر افراد زخمی ہوگئے۔