وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صرف 3 دن کےلیے لاہور میں بسنت منانے کی اجازت ہوگی۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خاص پوائنٹس پر پتنگ اور ڈور مل سکے گی ہر جگہ یہ نہیں ملے گی، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ والوں سے پلان مانگا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف 3 دن کے لیے لاہور میں بسنت منانے کی اجازت ہوگی، کوشش ہے کہ ان دنوں میں لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ کچھ علاقوں میں شاید موٹر سائیکل جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جو لوگ رولز پر عمل نہیں کریں گے ان کے لیے بہت سخت سزا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی اگلے سال پورے پنجاب میں بسنت منائیں، یہ ایک فیسٹیول ہے جس کو فیسٹیول کی طرح منانا ہے، تعطیل کا فیصلہ بھی جلد ہوجائے گا۔