• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی مذمت

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ اقدامات صومالیہ اور پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے صومالیہ کی وحدت کیخلاف اقدامات مسترد کرنے کا مطالبہ کیا، پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد ریاستِ فلسطین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید