گھوٹکی فیڈر کینال سے پانی اوور فلو، قریبی فصلیں زیر آب

May 23, 2020

گھوٹکی میں فیڈر کینال میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا، پانی اوور فلو ہونے سے قریبی فصلیں زیر آب آگئی ہیں ۔

گھوٹکی میں قادر پور کے قریب فیڈر کینال میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے پانی اوور فلو ہو کر قریبی فصلوں میں داخل ہوگیا ہے۔

متاثرہ کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ پانی کے دباؤ کے باعث فیڈر کینال میں شگاف پڑنے کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ فیڈر کینال میں پانی کے بہاؤ میں کمی کی جا رہی ہے ۔