ایران کا کراچی طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

May 23, 2020

ایران نے کراچی طیارہ حادثے پر حکومت پاکستان اور متاثرین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر نے سوگواران اور حکومت پاکستان سے اظہار تعزیت کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں بھی حکومت پاکستان، عوام اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزقومی ایئر لائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تبا ہوگیا تھا، حادثے میں 90 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔