ملک کے 49 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر، این ڈی ایم اے

May 24, 2020

اسلام آباد (خبرایجنسی)این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق اس وقت ملک کے 49 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں 30، خیبر پختونخوا میں7، پنجاب میں 10 اور سندھ میں 2 اضلاع متاثرہوئے ،ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 4 لاکھ 77 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔