طیارہ حادثہ، اہل علاقہ خوش قسمت نکلے، کوئی جاں بحق نہیں ہوا، صرف 3؍ خواتین زخمی

May 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)طیارہ حادثہ ،اہل علاقہ خوش قسمت نکلے ، طیارے کے گرنے سےکوئی رہائشی جاں بحق نہیں ہوا تاہم صرف تین خواتین زخمی ہوئیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کی دوپہر بدقسمت طیارہ کراچی ائرپورٹ سے متصل علاقے ماڈل کالونی کے جناح گارڈن کے بلاک اے اور آر میں گرا جس سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا، ان میں سے دو گھر مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے ۔