بھارت میں کورونا کے وار تیز

May 25, 2020

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جن کی تعداد 6767 ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 3867 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 868 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں جمعہ کو 6088 اور ہفتے کو 6654 نئے کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔ جبکہ بھارت میں اب تک 54 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔