دنیا: کورونا مریضوں کی تعداد 54 لاکھ 66 ہزار سے زائد

May 25, 2020

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 54 لاکھ 66 ہزارسے زائد ہو گئی جبکہ 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث جان سے جا چکے ہیں۔

امریکا میں مزید ساڑھے تین سو سے زائد اور برازیل میں 278 اموات ہوئیں۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 118 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 36 ہزار 800 کے قریب ہو گئی۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد ہو گئی۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جن کی تعداد 6767 ہے۔

بھارت میں جمعہ کو 6088 اور ہفتے کو 6654 نئے کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔

علاوہ ازیں برطانیہ میں ریسرچ ٹیم نے ایک ایسی ویکسین کی آزمائش شروع کی ہے جس سے کورونا کے باعث شدید بیمار مریضوں کی جان بچانے میں مدد مل سکے گی۔