کورونا کے بعد پی ٹی آئی رہنما طیارہ حادثہ میں بھی سیاست سے باز نہیں آئے، مرتضی وہاب

May 25, 2020

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے بعد پی ٹی آئی رہنما طیارہ حادثہ میں بھی سیاست سے باز نہیں آئے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ لوگ سستی شہرت کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

اُنہوں نے کہا کہعمران اسماعیل جس منصب پر ہیں انہیں غلط بیانی زیب نہیں دیتے۔

حادثے کے بعد جامعہ کراچی کی فرانزک لیب میں ڈی این اے کے نمونے کا حصول شروع کردیا تھا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہآپ نے پنجاب سے ڈی این اے ماہرین سندھ حکومت کو اطلاع دیے بغیر بلوائے۔

حادثے کے بعد جامعہ کراچی کی فرانزک لیب میں ڈی این اے کے نمونے کا حصول شروع کردیا تھا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہضرورت پڑتی تو سیاست کے بجائے بلاشبہ ان ماہرین کی خدمات حاصل کرتے۔

حادثے کے بعد جامعہ کراچی کی فرانزک لیب میں ڈی این اے کے نمونے کا حصول شروع کردیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد جامعہ کراچی کی فرانزک لیب میں ڈی این اے کے نمونے کا حصول شروع کردیا تھا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ طیارہ حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ حادثے میں تباہ ہونے والے مکانات کے نقصان کا بھی تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مشکل گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر بات پر فوٹو سیشن اور میڈیا نمائندوں کو خطرات میں ڈالنا ہمارا وطیرہ نہیں۔