3کارلفٹر گرفتار،چھینی ہوئی 2کاریں برآمد

May 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نیو کراچی پولیس نے 3 عادی کار لفٹرزبچل ،اصغر ملک اور صدا حسین عرف سعدی لاہوری کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینی ہوئی2 کاریںنمبر BFZ-566 ABQ-635 برآمد کرلیں،پولیس کے مطابق ملزمان چھینی اور چوری شدہ گاڑیاں کشمور اور جیکب آباد میں فروخت کرتے تھے، ملزمان سے برآمد گاڑیاں کھارادر اور گلشن اقبال سے چوری اور چھنی گئی تھیں۔