امت مسلمہ کی کامیابی کاراز قرآن پاک کی تعلیمات پرعمل کرنے میں ہے،عبدالخبیرا ٓزاد

May 27, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر)بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُمت ِمسلمہ کی کامیابی اور خوشحالی کا راز اسلام اور قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے ،اُمت ِمسلمہ اسلام اور قرآن پاک پر عمل کر کے ساری مشکلات پر قابو پا سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ آج دنیا کی بڑھتی ہوئی مشکلات کی ایک بڑی وجہ اسلام سے روگردانی ہے ،ہر مسلمان کو چاہیےکہ اپنی زندگی اسلام کے تابع کرے ،انہوں نے کہا کہ قرآن اور اسلام ہی دنیا کے تمام لوگوں کو قلبی سکون دے سکتے ہیں ،مولانا سید عبد الخبیرآزاد نے کہا کہ پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے،اور ہم اپنی جانوں کا نذرانہ اور قربانی دے کر پاکستان کا دفاع کریں گے، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے ،پاکستان عالم اسلام کے بڑے ملکوں میں شمار ہوتا ہے، دنیا بھر کے مسلمان پاکستان سے محبت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اور پوری امت مسلمہ کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں ، مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر کے علماء پاکستان کی سلامتی تحفظ اور دفاع کیلئے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔