بھارت :ٹڈی دل کا 27 سالوں میں بدترین حملہ

May 27, 2020

بھارت کے مغربی اور وسطی حصے میں ریگستانی ٹدی دل کے جھنڈوں نے فصلیں تباہ کرنا شروع کردی ہیں اور یہ ملک میں ان کا 27 سال میں بدترین حملہ ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے ڈرونز، ٹریکٹرز اور گاڑیوں کے ذریعے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کیڑے مار ادویات اسپرے کی جارہی ہیں۔

راجستھان اور مدھیا پردیش کی ریاستوں میں ہر ایک اسکوائر کلومیٹر (0.3 میل) کے رقبے پر ٹڈی دل کے 8 سے 10 جھنڈ حملہ کر رہے ہیں۔

دونوں ریاستوں میں ٹڈی دل نے موسمی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے سے پریشان کسان شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔